اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو گرفتار کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا: شبلی فراز

گورنرکے پی آرٹیکل 6 کی زد میں آگئے، آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں
لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا، ذاتی دشمنیاں نہ کی جائیں، عمران خان پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوآرٹیکل 6 کی زد میں آگئے ہیں، وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ملک میں ایک افراتفری کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم نے تاریخ میں اس طرح کے کیسز نہیں دیکھے، ملک ان سب چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اس وقت مہنگائی کی تکلیف پہنچ رہی ہے، ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی بات کرنے والا کوئی نہ ہو، کل دہشتگردی ہوئی، ذمہ داران کے خلاف ہم ایف آئی آر درج کروائیں گے، بدقسمتی سے میں ایک برائے نام پارلیمنٹ کا ممبر ہوں، ملک معاشی طور پر بینک کرپٹ ہوچکا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے مستقبل کی کرن ہے، آپ اس کرن کو نہیں بجھا سکتے، عمران خان کو گرفتار کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا، ذاتی دشمنیاں نہ کی جائیں، عمران خان پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، شرپسند عناصر اس وقت حکومت میں بیٹھے ہیں، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں، ہم نہیں چاہتے یہ ملک کو اور تباہی کی طرف لے جائیں۔