اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمضان سے قبل گھی کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی مہنگی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) رمضان سے قبل گھی کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی مہنگی کردی گئی ہے، اور فی کلو چینی میں 2 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھا کر91 روپے فی کلو کردی گئی ہے، اور چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، اور ان کے لئے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو برقرار رہے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی پر جی ایس ٹی کی وجہ سے 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105روپے کلو ہے۔