گورنر پختونخوا خلاف ورزی کررہے ہیں، نگران حکومت کااختیار111 ویں دن ختم ہو جائے گا
وکلا چیف جسٹس، عدلیہ کیساتھ ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل حکومتوں، الیکشن کمیشن پر لازم
لاہور(پی پی آئی)سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ جوسازشیں اب ہو رہی ہیں وہ چیف جسٹس کیخلاف ہو رہی ہیں،چیف جسٹس ہماری ریڈلائن ہیں،وکلا چیف جسٹس اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں، نگران حکومت کااختیار111 ویں دن ختم ہو جائے گا، یہ کوشش کررہے ہیں کہ دونوں حکومتیں مزید طول پکڑیں۔بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کارکن کہتے ہیں عمران خان ہماری ریڈلائن ہیں،جوسازشیں اب ہو رہی ہیں وہ چیف جسٹس کیخلاف ہو رہی ہیں،چیف جسٹس ہماری ریڈلائن ہیں،وکلا چیف جسٹس اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا حکومتوں، الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔ان کاکہناتھا کہ آڈیو ٹیپس بنائی جارہی ہیں،ایک سیاستدان نے کہاکہ میرے پاس اور بھی میٹریل ہے۔اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ مریم نواز نے بہادری سے جیل کاٹی، ان کے ساتھ ہمدردی ہے، مریم نواز کے بھائی بھگوڑے رہے ہیں،مریم نواز کا بیانیہ اب غلط ہو گیاہے۔