مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں جعلی مچلکے جمع کرائے جانے کا انکشاف

پہلے مرحلے پر گرفتار ملزمان میں عاطف،توصیف اور غفار عرف بلا شامل

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں جعلی مچلکے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد پولیس نے عدالتی ناظر کی مدعیت میں جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے پہلے مرحلے پرعاطف، توصیف اور غفار عرف بلا نامی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایف ایٹ کچہری میں جعلی مچلکوں کا کاروبار کر رہے تھے، نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔