دوحا (پی پی آئی) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق کوارٹر فائنل میں محمد آصف اوع یو اے ای کے محمد شہاب مدمقابل ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان کے اسجد اقبال کو پری کوارٹر فائنل میں قبرص کے پلیئر نے شکست دے دی، مائیکل جارگیو نے اسجد اقبال کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دی۔
Next Post
سینئر صحافی نثار لہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مستونگ میں احتجاج گرفتار
Tue Nov 5 , 2024
مستونگ (پی پی آئی) سراوان پریس کلب نے منگل کو مستونگ کے سینئر صحافی نثار جان لہری کے قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں سراوان پریس کلب مستونگ کے ترجمان نے کہا کہ سینئر صحافی نثار جان لہری کو 4 ستمبر 2024 کو مستونگ میں لینڈ مافیا نے قتل کر دیا تھا لیکن […]