اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 10 مختلف کارروائیوں میں 396.125 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، ٹنڈوجام، کوئٹہ، کراچی، مستونگ، اٹک، حب میں کی گئیں، کارروائی میں 332 کلو600گرام چرس،58 کلو500گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 4کلو 585گرام آئس، 160 گرام ویڈ،400 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء   کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Tue Nov 5 , 2024
دوحا (پی پی آئی) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق کوارٹر فائنل میں محمد آصف اوع یو اے ای کے محمد شہاب  مدمقابل ہوں گے۔دوسری […]