مستونگ (پی پی آئی) سراوان پریس کلب نے منگل کو مستونگ کے سینئر صحافی نثار جان لہری کے قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں سراوان پریس کلب مستونگ کے ترجمان نے کہا کہ سینئر صحافی نثار جان لہری کو 4 ستمبر 2024 کو مستونگ میں لینڈ مافیا نے قتل کر دیا تھا لیکن کافی عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان نے کہا کہ نثار جان لہری کو لینڈ مافیا نے اس وقت گولی مار کر قتل کیا جب وہ صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے، تاہم مبینہ قاتلوں کی گرفتاری کی بات نہیں، قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ایک بھی چھاپہ نہیں مارا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول صحافی کے ورثانے ایف آئی آر میں مبینہ قاتلوں کو نامزد کیا تھا تاہم متعلقہ پولیس ایف آئی آر میں نامزد مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔