مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہ دینے

اوردفعہ 144 کیخلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہ دینے اوردفعہ 144 کیخلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہ دینے اوردفعہ 144 کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس وحیدخان نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسا رکیا کہ کیا ڈپٹی کمشنر نے آپ کو ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے ریلی کے حوالے سے ڈی سی کو آگاہ کیا، عدالت نے کہاکہ آگاہ کرنا اور اجازت ملنا 2 الگ الگ باتیں ہیں۔عدالت نے کہاکہ عورت مارچ کو اجازت نہیں ملی تھی تووہ عدالت آگئے تھے، آپ کی ریلی تو ختم ہو چکی، آگے پتہ نہیں کیا کرنا ہے آپ نے، جب دوبارہ ریلی کا پلان بنے تو پھر درخواست دائر کریں، پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔