دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی
کراچی (پی پی آئی)ملزمہ دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیوز کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی، وکیل نے بتایا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ملزمہ دانیہ شاہ پیش ہوئیں۔پی پی آئی کے مطابق ملزمہ دانیہ شاہ نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ کیبیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ کیخلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں اور دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی وڈیو وائرل نہیں کی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی، ملزمہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔یاد رہے عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا اور کہا تھا اگرملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔