کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے مزدوروں اور کانکنوں کو ضروری حفاظتی سامان فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے محکمہ محنت نے بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث کانکنوں کی حفاظت کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر اظہار برہمی اور جواب طلبی کی۔اس کے علاوہ چیف انسپکٹر آف مائنز کو جدید طرز اور سائنسی بنیادوں پر کانکنی پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا۔ سیکرٹری معدنیات نے متعلقہ افسران کو تمام مائننگ لیزوں کا فوری طور پر از خود معائنہ کرنے کی ہدایات بھی کیں تاکہ پٹہ داروں کی جانب سے متعلقہ قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹری معدنیات نے آن لائن انسپکشن ڈیش بورڈ ایک ماہ میں فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔
Next Post
سیالکوٹ میں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی پہلی نمائش کل ہوگی
Thu Mar 9 , 2023
سیالکوٹ(پی پی آئی) سیالکوٹ میں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی پہلی نمائش 11مارچ کو ہوگی. پی آئی کے مطابق ویمن چیمبرکی صدر مریم نعمان نے کہا کہ نمائش میں سیالکوٹ کی کایٹج انڈسٹری سے وابستہ خواتین کی تیار کردہ لیدر، ٹیکسٹائل، جیولری، کڑھائی والے ملبوسات،ایکسپورٹ پراڈکٹس اور ہاتھوں سے بنی ہوئی گھریلو استعمال کی اشیاء بھی رکھی جائیں گی۔