راولپنڈی (پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیال میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ روز سے جاری ا?پریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Next Post
دفعہ 144 ختم ہوگئی, دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے: عمران خان
Thu Mar 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں مجھے نااہل کریں یا گرفتار میچ ہم جیت چکے ہیں۔ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جارہے […]