ورلڈ بینک نے سی پیک کو پاکستانی معیشت کے لییاہم قرار دیدیا

اسلام آباد(پی پی آئی)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ورلڈ بینک کے مطابق سی پیک میں پاکستان کیلئے بے پناہ مواقع ہیں،سی پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، روزگار، ادویات، آئی ٹی اور موبائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سی پیک کے تحت گزشتہ 10برس کے دوران، 200,000 ملازمتیں پیدا کرنے والے 30 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید منصوبے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ 6000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں ڈالی جا چکی ہے۔

Next Post

شکت سے خوفزدہ ٹو لہ چاہتا ہے کہ انتخاب نہ ہو::چوہدری پرویز الٰہی

Thu Mar 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہشکت سے خوفزدہ ٹو لہ چاہتا ہے کہ انتخاب نہ ہو حالانکہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کاتقاضاکرتی ہے لیکن موجودہ حکمراں اتحاد انتخابات سے لرزہ بر اندام ہے۔پی پی […]