پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حضرت لعل شہباز قلندر ؒکا 771 واں عرس مبارک آج سے شروع ہوگا

سیہون شریف(پی پی آئی) حضرت لعل شہباز قلندرؒکا 771 واں عرس مبارک آج سے شروع ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سیہون عرس کے موقع پر 230 رینجرز اہلکار سیہون میں تعینات ہونگے، شہر کو 8 زون میں تقسیم کر دیا گیا، ہر زون میں ایس پی سطح کا افسر سکیورٹی انچارج ہوگا۔سکیورٹی کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری طلب کر لی گئی، 26 ڈی ایس پی اور 60 ایس ایچ اوز کے ساتھ 4 ہزار 400 پولیس اہلکار سیہون میں سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سیہون میں پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عرس کے دنوں پاک آرمی کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ سیہون میں زائرین کی سہولت کیلئے پانی کی سبیلیں قائم، صحت کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے۔