جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی بگ تھر ی معاملے پر خفیہ ڈیل کی سخت تردید

ڈربن: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بگ تھری فارمولے کے حق میں ووٹ دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔افریقن بورڈ نے بگ تھری کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار کر دیا۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی سے جوڑ توڑ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے کرکٹ ویب سائٹ میں جنوبی افریقہ اور بی سی سی آئی میں گٹھ جوڑ کرنے کے بارے میں رپورٹ دی گئی تھی جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی ٹیم جنوبی افریقہ بھیجنے کے بعد پروٹیز بورڈ کا ووٹ بگ تھری کے حصے میں آ سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممبر ملک سے ڈیل کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دیگر ممبران سے بگ تھری کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔جنوبی افریقن بورڈ کے صدر نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے۔افریقن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ اائی سی سی کو پوزیشن پیپر میں بگ تھری معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی ضروت ہے۔ہارون لورگاٹ کے مطابق تین بڑوں کے حوالے تمام مالی اور انتظامی امور سونپنے سے پہلے آئی سی سی کو باقی ممبران کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

Latest from Blog