پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحافی عابد میر کی گھر واپسی کی تردید: بھائی خا لد میر

خیریت کا پیغام پہنچانے والے اس سے رابطہ کرانے کے قابل نہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ لاپتہ صحافی عابد میر ’گھر پہنچ گئے ہیں‘ تاہم اس کی نفی کرتے ہوئے ان کے بھائی خالد میر کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کا تاحال ان سے ’کوئی رابطہ نہیں‘ ہوا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں صحا فی عابد میر کے بھائی خالد میر نے کہا ہے کہ ’خاندان میں اب تک شدید پریشانی کا عالم ہے، ہم میں سے کسی کا عابد سے کوئی رابطہ نہیں، نہ ہی اس کی ‘خیریت’ کا پیغام پہنچانے والے اس سے رابطہ کرانے کے قابل ہیں۔ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم لوک سجاگ (جہاں عابد میر بطور بلوچستان ایڈیٹر کام کرتے ہیں) نے بتایا ہے کہ وہ آٹھ مارچ کو شام ساڑھے چھ بجے سے لاپتہ ہیں مگر ’ان کی رہائی کی فیک نیوز پھیلائی جا رہی ہے‘ جس کی وہ ’مذمت کرتے ہیں۔