عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی تیار

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے،کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔اجلاس میں اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، آئندہ 4 سے 5 روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔ اجلاس میں زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے 2 خالی پلاٹ اس مقصد کے لئے استعمال ہوں گے۔

Next Post

علی بلال کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے: فواد چوہدری کا دعویٰ

Fri Mar 10 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز جاں بحق ہو نے والے پی ٹی آئی کار کن علی بلال کے والد کو کل جنازے بعد اغوا کر لیا گیا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے […]