علی بلال کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے: فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز جاں بحق ہو نے والے پی ٹی آئی کار کن علی بلال کے والد کو کل جنازے بعد اغوا کر لیا گیا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ انصاف وکلاونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغواکر لیا گیا ہے اور وہ اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں، اب وہی ہو گا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئیگی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کریگا۔

Next Post

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا آلہ کار بنا ہوا ہے

Fri Mar 10 , 2023
جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن کراچی(پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا آلہ کار بنا ہوا ہے، آج تک کراچی کی 6 یوسیز کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے […]