پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 27 فیصد تک پہنچ گئی

کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت 29 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک میں مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 27 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت

اشیاء

ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے، اور صرف ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت 29 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں، جن کے مطابق ایک ہفتے میں 5 لیٹر برانڈڈ آئل کی قیمت میں 136 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، اس دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے اور برانڈڈ گھی ڈھائی کلو کاٹن 60 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ٹوٹا باسپتی چاول 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا اور چینی کی فی کلو قیمت 103 روپے تک پہنچ گئی۔