ایک اور غیر ملکی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ائیر لائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گی۔ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان کا فضائی آپریشن شروع کرنے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ایتھوپین ایئر لائنز افریقہ میں سب سے بڑی نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔پی آئی اے کا افریقہ کے روٹس کے لیے ایتھوپین ایئرلائن سے کوڈ شروع معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔ ائیرلائن ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔

Next Post

الیکشن کمیشن کا الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

Fri Mar 10 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں […]