الیکشن کمیشن کا الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں صوبوں کی سی ٹی ڈی اور حساس ادروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں وزرات دفاع اور وفاقی حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔الیکشن کمیشن تمام اداروں کی بریفنگ کے بعد آئندہ ہفتے الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کریگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا نے انتخابات کیلئے ساڑھے 3 لاکھ اضافی نفری مانگ لی۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر،انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش

Fri Mar 10 , 2023
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقات جامع مسجد نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ […]