پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقات جامع مسجد نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو آج مسلسل 185 ویں جمعتہ المبارک نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی لگاتار نظربندی انجمن اوقاف کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں کیلئے شدیدتشویش کا باعث ہے، میر واعظ کا وعظ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگ جمعہ کے روز جامع مسجد سرینگر پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پا کر سخت مایوس ہوجاتے ہیں۔انجمن اوقات نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ میر واعظ رمضان المبارک سے غیر مشروط طور پر رہا کرے تاکہ وہ اپنی دینی ودیگر ذمہ دارریاں انجام دے سکیں۔خیال رہے کہ میر واعظ 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔