بھارتی فوج میں افسروں اور جوانوں کے درمیان خلیج میں مزیداضافہ

بھارتی جوان اپنے افسران کی سرکاری فنڈز سے عیاشیوں پر سخت نالاں

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت بھارت بھر میں تعینات بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں میں خلیج بڑھ گئی ہے۔ بھارتی فوج کے جوان اپنے افسروں کی سرکاری فنڈز سے عیاشیوں پر سخت نالاں ہیں۔، فوجی افسروں کی بیگمات کو سی ایس ڈی سے میک اپ کے سامان پر 45فیصد اور گروسری پر 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیاجاتا ہے جبکہ جوانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اورکرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو مفت شراب بھی فراہم کی جاتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجی افسروں نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی ہے جبکہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں،افسران کو مفت سفر کی سہولت جبکہ جوان اپنے خرچے پر سفر کرنے پر مجبورہیں۔بھارتی قانون کے مطابق ضلعی زمین کا 20واں حصہ ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مختص ہے جس میں سے بیشتر فوجی افسران لے اڑتے ہیں۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 1سے5فیصد کوٹہ ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مختص لیکن وہ بھی بھارتی فوجی افسران ہڑپ کر جاتے ہیں۔بھارتی فوجی افسروں کو سروس کے دوران ملنے والے تحائف بھی ٹیکس سے مستثنی ہیں۔ایک بھارتی جنرل کی تنخواہ13بھارتی فوجی جوانوں کی تنخواہ کے برابر ہے۔نیا کمیشن حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کی تنخواہ32سال کی سروس والے صوبیدار میجر سے3گنا زیادہ ہے۔ بھارتی فوجی افسران کی تنخواہیں سول بیوروکریسی سے29فیصد زائد ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی ہڑپنے لگے۔بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی بٹورتے ہیں اور راشن الاؤنس کی مد میں بھی پیسے لیتے ہیں۔سینئر فوجی افسران کی تقریبات میں جونئیر افسران، ان کی بیگمات اور جوانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔

Next Post

پاکستان کو چین سے کمرشل قرضہ مل گیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضاف

Fri Mar 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان کو چین کی جانب سے50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ مل گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق چین کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے48کروڑ70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہیوزارت خزانہ کے حکام کا […]