پاکستان کو چین سے کمرشل قرضہ مل گیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضاف

کراچی (پی پی آئی) پاکستان کو چین کی جانب سے50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ مل گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق چین کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے48کروڑ70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہیوزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں،۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان بھی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف ٹیم سے 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہو گی،گورنر اسٹیٹ بینک بیرونی فنڈنگ پر بھی حتمی مذاکرات کریں گے۔

Next Post

کراچی کے جناح اسپتال میں بم کی اطلاع سے بھگدڑ

Fri Mar 10 , 2023
اسپتال ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کا فون،بعد ازاں اسپتال کلیئر کراچی (پی پی آئی)جناح اسپتال میں بم کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں تاہم بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کو کلیئر قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے بم ہونے کی اطلاع دی […]