پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13مارچ سے ہوگا

لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13مارچ سے ہوگا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 7 روزجاری رہے گی۔بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں 5 روز جاری رہے گی۔ 5سال تک کی عمر کے1 کروڑ13لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو ویکسئن کے قطرے پلائے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔نگران وزیر پرائمری صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Next Post

پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی: فیصل کریم کنڈی

Fri Mar 10 , 2023
پی ٹی آئی کی4 سال پنجاب میں حکومت رہی لیکن وہ بلدیاتی الیکشن نہ کرواسکے ملتان(پی پی آئی)وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں اورپیپلزپارٹی پنجاب میں جلد سرپرائز دے گی۔الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگتے ہیں،پیپلز […]