عمران کی حمایت میں بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف پیپلز پارٹی میں آوازیں

انھیں عمران بچاؤ تحریک شروع کر نی چاہئے، پارٹی انکی رکنیت معطل کرے:فیصل میر

عمران میرے دوست اور ہمسائے ہیں جبکہ،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے: اعتزاز احسن

لاہور(پی پی آئی) عمران کی حمایت میں بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف پیپلز پارٹی میں آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پارٹی انکی رکنیت معطل کرے،پی پی کے رہنمافیصل میر کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی ریڈ لائن 40 سال سے تبدیل ہو رہی ہے،آج کل ان کی ریڈ لائن عمران خان ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کو عمران بچاؤ تحریک شروع کر دینی چاہئیے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے اکثر عمران خان کی حمایت میں بیانات دئیے جاتے ہیں۔اعتزاز احسن لاہور میں عمران خان کے ہمسائے ہیں۔وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اعتزاز احسن وہ واحد پی پی رہنما تھے جو عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک گئے۔۔اعتزاز احسن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پہلے بھی گرم رہی ہیں۔اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔

Next Post

کراچی گیمز میں کھو کھو گرلز ایونٹ ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جیت لیا

Fri Mar 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی گیمز 2023 میں کھو کھو گرلز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ڈسٹرکٹ کیماڑی نے 14-5 سے فتح سمیٹی۔وومین اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقدہ ایونٹ کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں […]