کوئٹہ (پی پی آئی)سانحہ بارکھان میں تین افراد کے قتل کے مقدمے میں سردار عبد الرحمان کھیتران کی ضمانت منظور کر لی گئی۔پی پی آئی کے مطابق بارکھان کی مقامی عدالت میں سردار کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم سردار عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔پی پی آئی کے مطابق معاملے پر ایڈووکیٹ منظور رحمانی کا کہنا تھا کہ سردار کھیتران پر گواہان کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، ان کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر ضمانت منظور کی گئی۔
Next Post
جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئژو میں سرسوں (ریپسیڈ) کے پھولوں کے سمندر میں ایک پُرکشش بہار کی آمد
Fri Mar 10 , 2023
گویانگ، چین، 10 مارچ، 2023/ژنہوا-ایشیا نیٹ/– صوبہ گوئژو کے محکمہ زراعت اور دیہی امور کی خبروں سے پتہ معلوم ہوا ہے کہ 11 سے 13 مارچ تک جنوب مغربی چین کے صوبےگوئژو کے شمال مشرقی ٹونگرین شہر میں سرسوں (ریپسیڈ)کے پھولوں کے میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہر طرف بہار پوری طرح کھل رہی ہے اور گوئژو صوبے کے […]