کراچی (پی پی آئی)آٹو اسمبلرز نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرنا شروع کر دیا، جس کی شرح حکومت نے 7 فیصد بڑھا کر 25 فیصد کی ہے۔بتایا گیا کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹانک ای ایکس اور ای ایکس پلس کی قیمتیں اضافے کے بعد 52 لاکھ روپے اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 49 لاکھ اور 54 لاکھ میں دستیاب تھیں۔پی پی آئی کے مطابق اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں اضافے کے بعد 70 لاکھ 50 ہزار، 77 لاکھ 90 ہزار اور 83 لاکھ 70 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔
Next Post
بہاولپور کے شاہی قبرستان میں فوٹوشوٹ پر تنقید کے بعد ماریہ بی نے معافی مانگ لی
Sat Mar 11 , 2023
بہاولپور (پی پی آئی)بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس […]
