اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو ان دونوں کو جیل بھیج دیا جاتا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو ان دونوں کو جیل بھیج دیا جاتا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو ان دونوں کو جیل بھیج دیا جاتا، انہوں نیناصرف جھوٹ بولا بلکہ ہماری قوم کی توہین بھی کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب ملک کو خطرناک نالائقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح بے وقوف ہے۔یاد رہے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کو حادثہ قرار دیا تھا۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گاڑی کے مالک راجا شکیل نے ساری صورتحال یاسمین راشد کو بتادی تھی، جانتے بوجھتے ہوئے ہم پر قتل کا الزام لگایا گیا لیکن میں میں دھمکیوں، گالم گلوچ اور ٹویٹ سے سرنڈر کرنے والا نہیں۔محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ بلال کے والد کو کروڑ روپے کی آفر بھی کی گئی، عمران خان سے اپیل ہے اپنی سیاست سے جھوٹ والا حصہ نکال دیں۔

Next Post

جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق مریم نواز کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

Sat Mar 11 , 2023
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کے بارے میں گفتگو کررہی ہے۔مریم […]