اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اپنی ملکی حدود میں براہموس میزائل داغنے کے سنگین واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں یا د دلایا کہ بھارت نے ایک برس قبل سورت گڑھ سے سپر سونگ براہموس میزائل پاکستانی علاقے میں داغا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ تھا تاہم کستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا جو ایک ذمہ دار جوہری ریاست کی حیثیت سے امن کے لیے اسکے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر، شہری ہوا بازی کے قوانین اور حفاظتی پروٹوکول کی ایک سنگین خلاف ورزی تھی۔ممتاز زہرہ بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ایک برس گزر جانے کے باوجود اس سنگین واقعے کے حقائق کو درست طریقے سے سامنے لانے کے لیے مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی اندرونی تحقیقات کے نتائج بھی پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکطرف تحقیقات نے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔ممتازہ زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اس غیر ذمہ دارانہ واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔
Next Post
جنیوا میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ
Sat Mar 11 , 2023
جنیوا(پی پی آ ئی) جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ادارے کی عمارت کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا کیے مطابق مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی […]