اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابات سے پہلے احتساب کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے، ہمیں داغدار کرنے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، نواز شریف کیخلاف کیسز ختم کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے۔نجی میڈیا سے گتفگو کرتے ہو ئے لیگی رہنما خوجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں تھا۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب اسٹے آرڈرز یا ٹوٹی ٹانگ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، اب تو وہ صحت مند ہیں اسی لئے ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔
آج کل ایک ریٹائرڈ جنرل کے کورٹ مارشل کی بات ہورہی ہے، بات نکلی تو دور تلک جائے گی، ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے،کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں۔ سب وارداتے ایک ایک کرکے اپنی وارداتیں مان رہے ہیں، صرف ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی جس جس نے اس غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔