عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی: حلیم عادل شیخ

کراچی(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔ جہاں بھی الیکشن ہوگا پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کی سیاسی قبر کھدے گی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے، عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔

Next Post

وزیراعظم سے وفاقی وزیر تعلیم کی ملاقات

Sat Mar 11 , 2023
تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں:وزیراعظم اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم اور فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام […]