اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے:عبدالقدوس بزنجو

ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کئے جائیں

شہداکے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

کوئٹہ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کی اور دہشت گردی کی کارروائی میں دو محافظوں کے شہید اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہید محافظوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Next Post

چوہدری سرور ق لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر مقرر کرنیکا فیصلہ

Sun Mar 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری سرور کو پارٹی میں 2 عہدے دیئے جائیں گے۔ چوہدری سرور ق لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر ہوں گے۔ چوہدری سرور نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر […]