عام انتخابات پر توجہ مرکوز،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا
پشاور (پی پی آئی)پی ڈی ایم کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان نے بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد عام انتخابات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق پی ڈی ایم کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیانا وقت اور پیسے کا ضیاع ہو گا۔