شیخوپورہ فلور مل مالک، بیوی بچوں اور سالی کو قتل کرنے والے کیخلاف مقدمہ

شیخوپورہ (پی پی آئی)شیخوپورہ میں فلور مل مالک کے علاوہ اپنے بیوی بچوں اور سالی کو قتل کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم نے ایک گھنٹے میں فیکٹری مالک، اپنے 2 بچوں، بیوی اور سالی کو گولیاں ماریں۔پی پی آئی کے مطابق ملزم کا نام تنویر بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، ملزم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ فیکٹری مالک گالیاں دیتا تھا، جس پر اشتعال میں آ گیا۔واضح رہے کہ ملزم نے گذشتہ روز تین مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے اپنے اہل خانہ اور فیکٹری مالک کو قتل کر دیا تھا جس کا نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔

Next Post

تحریک انصاف کا لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Sun Mar 12 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا بابراعوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے بابراعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بابراعوان نے پٹیشن تیار کرلی،بابراعوان کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گے۔درخواست […]