ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ، فیملی ہراساں
کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم اس وقت راجہ اظہر گھر پر نہیں تھے۔پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر راجہ اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔کراچی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق شکایت ملی ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔