ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دو باردفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔پی پی آئی کے مطابق صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے کہاکہ مریم نواز جلسے جلوس، تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر عدلیہ کیخلاف زہر اگل رہی ہے،مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں،ان کاکہناتھا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دو باردفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔صدر پی ٹی آئی نے کہاکہ تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کرانے جائیں گے،کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہے،ایسی صورتحال میں دفعہ 144 کا نفادکیسے ہو سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا،وفاق کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ نگران حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے،نگران حکومت پی ایس ایل میچ کی آڑ میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم روکنا چاہتی ہے، پی ایس ایل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں اور ریلی داتاصاحب کی طرف جانی ہے،عقل کے اندھوں کو پتہ ہی نہیں پی ایس ایل کا روٹ اوراور ریلی کا اورہے،ان کی عقل پر مٹی پڑی ہوئی ہے۔