خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکو مت نے جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکو مت نے جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کیاگیا ہے تاکہ عوام کو خاموش کرایا جاسکے۔کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے پونچھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیاکہ بی جے پی نے مقبوضہ علاقے کو تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ بھارت دیگر حصوں میں نفاذ سے پہلے اپنی پالیسیوں کا یہاں تجربہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اداس چہرے جموں و کشمیر کی صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہیں جہاں ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید اور خوف و دہشت کا ماحول قائم ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ ہوشیار رہیں کیونکہ اگست2019کے بعد جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے آخر کار انہیں بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے،دفعہ 370کی منسوخی غیر آئینی اقدام تھالیکن لیڈروں کی اکثریت خاموش رہی۔ “مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم دفعہ 370کو سود کے ساتھ واپس بحال کرائیں گے۔