کورونا وائرس کے مزید 53مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 53مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار766کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 53افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.92 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہو گیا،جبکہ 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

مودی حکو مت نے جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

Tue Mar 14 , 2023
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکو مت نے جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کیاگیا ہے تاکہ عوام […]