اسلام آباد /لندن(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے قائد (ن) لیگ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو فائنل کر کے ابتدائی فہرست بھی دونوں قائدین کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد متوقع ہے۔رابطے کے دوران نواز شریف نے نظریاتی اور وفادار امیدواروں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔اس دوران نواز شریف نے ہر حلقے سے کاغذ جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔رابطے کے دوران پنجاب اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے حکومتی فیصلے کو نواز شریف نے سراہتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو مفت آٹے کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی اشیاکی سستے داموں فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
Next Post
وزیر اعظم سے صادق سنجرانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Tue Mar 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور […]
