اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
Next Post
کورونا وائرس کے مزید 85مثبت کیسز رپورٹ
Wed Mar 15 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 85مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار286کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے […]
