اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 85مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار286کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 85افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.61 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہو گیا،جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
عمران نیازی اور کچے کے ڈاکوؤں میں کوئی فرق نہیں: احسن اقبال
Wed Mar 15 , 2023
عمران نیازی گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائیگا اور فاشزم جیت جائے گا اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور کچے کے ڈاکوؤں میں کوئی فرق نہیں بچا، دونوں قانون کا مذاق […]
