لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ ہے،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے خول دکھائے گئے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔آنسو گیس،واٹرکینن، اب براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا گیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے،ڈی آئی جی نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ان کے ناپاک ارادے میں کوئی شک نہیں۔
Next Post
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست
Wed Mar 15 , 2023
لاہورکی ایئرکوالٹی رینکنگ میں دس درجے تنزلی،رپورٹ لاہور(پی پی آئی) شہرلاہور 2022 میں دنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں میں سرفہرست رہا۔میڈیاذرائع کے مطابق سوئس کمپنی ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے ہرسال دنیا بھرمیں کیے گئے سروے کے مطابق لاہورکی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں […]
