را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں پرآگئے ہیں عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں الیکشن کے حوالے سپریم کورٹ کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،راناثنااللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے، اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر لے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت، انہوں نے کہا کہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جو ہر روزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔
Next Post
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست
Wed Mar 15 , 2023
لاہورکی ایئرکوالٹی رینکنگ میں دس درجے تنزلی،رپورٹ لاہور(پی پی آئی) شہرلاہور 2022 میں دنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں میں سرفہرست رہا۔میڈیاذرائع کے مطابق سوئس کمپنی ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے ہرسال دنیا بھرمیں کیے گئے سروے کے مطابق لاہورکی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں […]
