اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے، انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے درخواست کی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ کیلئے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
Next Post
پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے: دفتر وزیراعظم کا بیان
Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات، پریس ریلیزز، سوالات […]
