کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’آسکر‘ تقریب میں ملالہ سے نامناسب سوال کرنے پر میزبان کو تنقید کا سامنا

کراچی(پی پی آئی)فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی ہر سال ہونے والی تقریب کوئی نہ کوئی نیا تنازعہ چھوڑ کر جاتی ہے اور اس سال کی تقریب ملالہ یوسف زئی سے کیے جانے والے نامناسب سوال کی وجہ سے خبروں میں ہے۔تقریب لاس اینجلس میں ہوئی، جس میں پہلی بار ملالہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی اور ان کے ہمراہ ان کے شوہر عصر ملک بھی ساتھ تھے۔ملالہ یوسف زئی نے تقریب میں جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا بولڈ لباس پہن رکھا تھا اور اپنے منفرد فیشن اور لباس کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنیں اور ان کی تعریفیں کی گئیں۔’آسکر‘ کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی دوسری ہولی وڈ شخصیات کی طرح توجہ کا مرکز رہیں، تاہم تقریب میں اس وقت وہ زیادہ لوگوں کی توجہ کا سبب بنیں جب تقریب میں وقفے کے دوران میزبان جمی کیمل نے ان سے ایک متنازع سوال کیا۔وقفے کے دوران میزبان جمی کیمل ملالہ یوسف زئی کے پاس آئے اور ان کی تعریف کرنے کے بعد ان سے ان سے سوال کیا کہ تقریب میں بیٹھے ایک شخص نے آپ سے پوچھا ہے کہ کہ کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟میزبان کے سوال پر ملالہ یوسف زئی پریشان ہوگئیں اور ان کے چہرہ مرجھا گیا۔تاہم ملانے حاضر دماغی سے میزبان کو جواب دیا کہ وہ صرف ’امن‘ کی بات کرتی ہیں، انہیں اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔میزبان جمی کیمل کی جانب سے ملالہ یوسف زئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی ملالہ یوسف زئی کے جواب کی تعریفیں بھی کیں۔۔زیادہ تر لوگوں نے ملالہ یوسف زئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’بے شرم‘ قرار دیا اور ساتھ ہی آسکر اکیڈمی سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انہیں میزبانی نہ دی جائے۔