سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش، مزید بادل برسنے کا امکان برقرار
اسلام آ باد/لاہور (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں ہفتے کے روز صبح سویرے دوبارہ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی سرد ہوگیا،جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سند ھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جن میں چنیوٹ، اوکاڑہ، خانیوال، علی پور میں شامل ہیں، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروز پور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی اور سمن آباد میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔سانگلہ ہل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔قصور میں بھی بادل جم کر برسے اور ڑالہ باری ہوئی جس کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔بورے والا میں شدید آندھی اورطوفان کے باعث بجلی کے پول گر گئے جبکہ تاریں ٹوٹ گئیں اور مختلف فیڈرز ٹرپ کر گئے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش نے انٹری دے دی ہے، میرپورخاص، گھوٹکی میں بارش ہوئی جبکہ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔اْدھرکوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔