ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم جان دے سکتی ہے،اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی: شیخ رشید

ایٹمی اورمیزائل پروگرام مکمل محفوظ اوردباؤسے پاک ہونے کابیان انتہائی خوش آئندہے
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم جان دے سکتی ہے،اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شٰخ رشید نے کہا کہ ایٹمی اورمیزائل پروگرام مکمل محفوظ اوردباؤسے پاک ہونے کا حکو متی بیان انتہائی خوش آئندہے،قوم جان دے سکتی ہے،اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے کل اپیل دائرکی ہوئی ہے،اگرمیری ضامنتیں منسوخ ہوگئیں تودھوم دھام سے سسرال جاؤں گاکیس بلورانی کی ٹویٹ ہے جو جیل سے بھی کروں گا۔ایک اور ٹو یٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کوسمجھتے ہیں اس لیے6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرارہے اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی ہم بجلی پیٹرول گیس کے نرخ بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں سے اسی ماحول بہت کشیدہ ہے،جس سے پوراصوبہ متاثرہے،چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی90دن میں الیکشن آئین کاسب کوحکم ہے۔