لاہور(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابات میں حصہ لینے والوں کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب بھر کے انتخابات کے لیے کل 7 ہزار پانچ سو 66 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشتوں کے لیے 623 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے 170 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان کاغذات نامزدگی پر جانچ پڑتال 22 مراچ تک مکمل ہو گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست چار اپریل کو جاری ہو گی جس کے بعد چھ اپریل کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان آٹھ مارچ کو کیا تھا۔