پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاستدان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے سے ریاست کمزور ہوگی، سیاست تفریق کا نہیں اپنے نظریے پر ڈٹے رہنے کا نام ہے، سیاست دان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔وزیر قانون نذیر تارڑ نے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنا چاہیے، ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے، دو ادوار ایسے بھی گزرے جن میں آمرانہ راج تھا اور آئین معطل تھا، کیا سیاستدان خود ان قوتوں کے آنے کی راہ ہموار نہیں کرتے؟۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج اجلاس میں دعوت کے باوجود نہ آئی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپوزیشن آتی تو اچھا پیغام جاتا، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ سیاست گفت وشنید سے آگے بڑھتی ہے، منطق سے بات کریں، دلائل سے دوسرے کو قائل کریں، وطن عزیز میں بسنے والے لوگوں کے لیے راہیں ہمورا کریں یہ لیڈر شپ ہے، دوستوں کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں آئیں مل کربیٹھیں، اس ملک کے لیے اچھائیاں چنیں اور برائیوں کے خاتمے کیلئے کوشش کریں۔