پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کیخلاف حوثی ملیشیا کی دھمکیوں کی پاکستان کی جانب سے مذمت

بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس؛ ایزی پیسہ، جازکیش، اور ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے نمائندوں کی شرکت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ہندو انتہا پسندوں سے تشبیہ دیدی

اسلام آ باد(پی پی آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو بھارتی انتہا پسندوں سے تشبیہ دیدی۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے آر ایس ایس ہیں، انہیں ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے اچھے طریقے سے چلیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اس وقت دو پاکستان ہیں، عام آدمی کا پاکستان الگ اور عمران خان کا الگ ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بھارتی انتہاپسندوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) ہیں، بچے بچے کو پتہ ہے عمران خان نے توشہ خان سے کیا کیا چوری کیا۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے اچھے طریقے سے چلیں۔